گرام پنچایت کے 50 ہزار ملازمین کو مستقل کرنے کا مطالبہ

   

نظام آباد :25؍ مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاست گیر سطح پر 12769 گرام پنچایتیں ہے ۔ اور ان میں 50 ہزار ملازمین عارضی طور پر کا م کررہے ہیں ان ملازمین کو مستقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلع جے اے سی کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں ریاستی کنونیر داس ، کوکنونیر نورجہاں ، محمد خواجہ معین الدین ، وینکٹ گوڑ ، پوشٹی اس موقع پر نورجہاں ، خواجہ معین الدین ، وینکٹ گوڑ مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سنہرے تلنگانہ کے تحت جی او نمبر 60 کے تحت 19 ہزار روپئے اجرت ادا کرنے اور انہیں مستقل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ صفائی مزدوروں کو سلوٹ کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے ۔ مئی ڈے کے موقع پر ایک ہزار روپئے اجرتوں میں اضافہ کا اعلان کیا تھا بڑھتی ہوئی قیمتوںسے ایک ہزار روپئے ناکافی ہے ۔ ریاست گیر سطح پر مزدوروں کو پی ایف ، ای ایس آئی ادا کرنے کا فوت ہونے والے مزدوروں کو 10 لاکھ روپئے انشورنس اور نریندر مودی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ کوڈ کو برخواست کرنے کا اور 2011 ء کی آبادی کے تناسب کے مطابق 500 آدمی پر ایک مزدور پر شرائط غلط ہے ۔ آبادی کے تحت مزدوروں کا تقرر عمل میں لانے اور گرام پنچایتوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو ڈبل بیڈ روم ، سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق اجرت ادا کرنے کا مطالبہ کیا ۔