گرانٹس مطالبات، تخصیص بل 2025 لوک سبھا سے منظور

   

نئی دہلی: لوک سبھا نے آج مختلف وزارتوں اور محکموں کے بجٹ 2025-26ء کے بقیہ مطالبات زر اور تخصیص بل (3) 2025 آج منظور ہوگئے ۔ اس کے ساتھ ہی بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ شام 6 بجے جیسے ہی اسپیکر اوم برلا نے گرانٹس کے مطالبات کی منظوری کا عمل شروع کیا، انقلابی سوشلسٹ پارٹی کے این کے پریما چندرن نے مطالبات زر منظور کرنے میں طریقہ کار کی کمی کی نشاندہی کی اور کہا کہ کئی محکموں سے رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے ، جس کے بغیر مطالبات زر کومنظور نہیں کیا جاسکتا۔ برلا نے ان محکموں کے نام پڑھ کر سنائے جن کے زیر التواء گرانٹ کے مطالبات منظور ہونے تھے ۔ اس کے بعد ایوان نے گرانٹ کے مطالبات کو ندائی ووٹ سے منظور کرلیا۔ اسپیکر نے تخصیص بل (3) 2025 پیش کیا، جسے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے منظوری کیلئے پیش کیا، جسے ندائی ووٹ سے منظور کیا گیا اور پھر ایوان کو پیر کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا۔