نئی دہلی : مرکزی حکومت کی جانب سے ملازمین اور پنشنرس کیلئے گرانی الاؤنس (ڈی اے) میں 4 فیصد اضافہ کا امکان ہے۔ رپورٹس کے مطابق یکم ؍ جنوری 2023ء سے اس پر عمل آوری ہوگی تاہم مرکزی کابینہ کی پہلے اس کو منظوری کا انتظار ہے۔ اگر یہ اضافہ ہوتا ہے تو ڈی اے موجودہ 38 فیصد سے بڑھ کر 42 فیصد ہوجائے گا۔