حیدرآباد ۔ چیف منسٹر چندرا شیکھر راؤ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ گرانی الاونس کے موجودہ طریقہ کار میں تبدیلی لائیں ۔ مرکز نے فیصلہ کیا ہے کہ آخر گرانی الاونس کتنا دیا جاسکتا ہے۔ ریاستوں کو مرکز کے رہنمایانہ خطوط پر عمل کرنا ہوگا ۔ اس مسئلہ پر فیصلہ کرنے میں مرکز تاخیر کر رہا ہے۔ اب تک تین گرانی الاونس زیر التواء ہیں ۔ اس لئے مرکز کو ابھی دو گرانی الاونس پر فیصلہ کرنا باقی ہے ۔ اس تاخیر کی وجہ سے ریاستوں کو بھی فیصلہ کرنے میں تاخیر کرنا پڑ رہا ہے ۔