گراوٹ سے سنبھلا شیئر بازار، سینسیکس 900 پوائنٹس اچھلا

   

ممبئی، 5 مارچ (یواین آئی) بیرونی مثبت اشاروں کے درمیان جمعرات کو گھریلو شیئر بازاروں میں تیزی لوٹ آئی اور بی ایس ای کا سینسیکس 900 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ سینسیکس صبح 414 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کھلا تھا اور تقریباً پورے دن 300 سے 400 پوائنٹس کی تیزی میں رہا۔ تاہم آخری گھنٹے میں خریداری تیز ہونے سے اس کا گراف سیدھا اوپر چڑھ گیا۔ آخر میں سینسیکس 899.71 پوائنٹس (1.14 فیصد) اچھل کر 80,015.90 پوائنٹس پر بند ہوا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نِفٹی۔50 انڈیکس بھی 285.40 پوائنٹس یعنی 1.17 فیصد بڑھ کر 24,765.90 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس سے پہلے پچھلے تین کاروباری دنوں میں بازار میں بڑی گراوٹ رہی تھی۔ درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی تیزی رہی۔ نِفٹی مڈکیپ۔50 انڈیکس 1.50 فیصد اور اسمال کیپ۔100 انڈیکس 1.58 فیصد بڑھ گیا۔