کھمم :مارچ 2021ء میں منعقدہ گراجوئیٹ ایم ایل سی انتخابات حلقہ کھمم۔ورنگل۔نلگنڈہ کیلئے کھمم ضلع میں ہر سیاسی پارٹی کے جانب سے گرایجویٹ طبقہ کو اپنے حق میں کرنے کیلئے ایم ایل سی امید وار اپنی اپنی طاقت کا زور لگاتے ہوئے مہم میں شدت پیدا کرچکے۔عام آدمی پارٹی کھمم ضلع کے کنوینر و ایم ایل سی گرایجویٹ انتخابات کے امید وار ترمل رائو اپنی مہم کو تیز کرتے ہوئے کھمم شہر اور منڈل جات میں گرایجویٹ طبقہ سے ملاقات کرتے ہوئے بیروز گاری اور ملازمتوں کے مسلہ کو لیکر عام آدمی پارٹی کو اوٹ دینے کی اپیل کر رہے ہیں۔آج کھمم شہر کے مختلف اسکولوں اور کالجس کا دورہ کرتے ہوئے ترمل رائو نے عام آدمی پارٹی کو اوٹ دینے کی ٹیچرس اور گرایجویٹ طبقہ سے اپیل کی ۔ واضح رہے کہ کھمم ضلع کے عام آدمی پارٹی کنوینر ترمل رائو گرایجویٹ ایم ایل سی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے امید وار ہے۔