سرپنچ دسرتھ نائیک کا بیان ، سچائی تک پہونچنے کیلئے مکمل تحقیقات ضروری
یلاریڈی ۔ منڈل گندھاری کے گرجال تانڈا میں کسی کا بائیکاٹ نہیں کیا گیا ۔ سرپنچ دسرتھ نائیک اور نائب سرپنچ جگدیش نے اپنے ایک بیان میں یہ بات بتائی ۔ تانڈا کے رہنے والے تان سنگھ پر جھوٹا الزام لگانے کی بات کہی ۔ علاقہ میں ترقیاتی کاموں سے متعلق بات کرنے تمام کو طلب کیا گیا اور یہ تمام افراد اجلاس میں شرکت بھی کی تھی ۔ سرپنچ نے کہا کہ تان سنگھ کے خاندان سے گذشتہ 20 سال سے تنازعات ہیں ۔ گذشتہ ماہ 14 تاریخ کو گرام پنچایت آفس کیلئے تانڈا میں ایک مکان تان سنگھ کی موجودگی میں ہی خریدا گیا ۔ مکان کی خریدی کیلئے قیمت مقرر کرنے تین مرتبہ طلب کرنے کے باوجود تان سنگھ حاضر نہ رہا اور خریداری ملتوی کرکے اس کی موجودگی کے وقت ہی خریدا گیا ۔ گھر کے مالک کو تحریر کرکے دئے گئے خریداری کاغذ پر تان سنگھ کے دستخط بھی ہیں تو پھر بائیکاٹ کس نے کیا ۔ تانڈا کے قریب ان دنوں درگا ماتا کی مورتی کھدوائی میں باہر نکل آنے پر اس جگہ ایک مندر تعمیر کرنے کا تانڈا میں قرارداد منظور کی گئی اور سرپنچ نے الزام لگایا کہ مندر کی تعمیر کیلئے دس لاکھ جمع کرکے اسے دینے کا ڈیمانڈ کرنے کا الزام لگایا ۔ ضلعی متعلقہ عہدیداروں کو اس تعلق سے مکمل تحقیقات کرکے سچائی تک پہونچنے کی ضرورت ہے تاکہ بائیکاٹ کی خبر اگر صحیح ہوتو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جاسکے ۔ ورنہ الزام لگانے والوں کے خلاف کارروائی کی جاسکے ۔ واضح رہے کہ مواضعاتی علاقوں میں دبدبہ رکھنے والے اکثر لوگ بائیکاٹ کرنے کا رواج بنالیا ہے ۔