حیدرآباد ۔ /29 مارچ (سیاست نیوز) رچہ کونڈہ کے علاقہ نریڈمیٹ میں پولیس نے اتوار کے موقع پر گرجا گھر میں جمع ہونے والے افراد کو منتشر کردیا اور وہاں کے پادری کو حراست میں لے لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سیموئیل نامی چرچ پادری نے لاک ڈاؤن عمل میں رہنے کے باوجود اتوار کو منعقد کئے جانے والے خصوصی اجتماع کیلئے عوام کو طلب کیا تھا جس کے نتیجہ میں کافی تعداد میں عوام وہاں جمع ہوئے تھے ۔ گرجا گھر میں کثرت سے عوام جمع ہونے کے نتیجہ میں مقامی عوام نے پولیس کو آگاہ کیا اور نریڈمیٹ پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہونچ کر پادری کو حراست میں لے لیا اور وہاں پر جمع عوام کو منتشر کردیا ۔ پولیس نے سیموئیل کو سختی سے انتباہ دے کر رہا کردیا ۔