حیدرآباد 24 اپریل ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تلنگانہ میں کچھ مقامات پر گرج چمک ہوسکتی ہے اور تیز رفتار ہوائیں چل سکتی ہیں۔ محکمہ نے کہا کہ ہلکی سے اوسط بارش بھی کچھ مقامات پر ہوسکتی ہے ۔ درجہ حرارت معمول سے 2 تا 3 ڈگری زیادہ ہوسکتا ہے ۔ حیدرآباد میں شام یا رات کے وقت گرج چمک ہوسکتی ہے ۔ اعظم ترین درجہ حرارت 41 ڈگری ہوسکتا ہے ۔