حیدرآباد۔8 اپریل (سیاست نیوز) ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) حیدرآباد نے نارنگی سطح کے موسم کا انتباہ جاری کی جس میں بتایا گیا ہے کہ تیز ہواؤں ، گرج چمک کے ساتھ ریاست کے مختلف علاقوں میں 7-10 اپریل کے درمیان بارش ہو گی۔ آئی ایم ڈی کے مطابق ، 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار طوفانی آندھی ، حیدرآباد ، رنگا ریڈی ، وکارا آباد ، محبوب نگر ، ناگرکورنول ، یاادادری بھونگیری اور ریاست کے دیگر الگ تھلگ علاقوں میں دیکھی جاسکتی ہے۔ پری مانسون بارش طوفانی گردش کی وجہ سے ہے جو خلیج بنگال میں قائم ہے۔