نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے تمل ناڈو کے وزیر اعلی ای پلانیسوامی اور پڈوچیری کے وزیر اعلی وی نارائن سامی سے بات کرکے گردابی طوفان ’’نیوار‘سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔تمل ناڈو اور پڈوچیری ’نیوار‘ طوفان کی زد میں ہے جس کی وجہ سے وہاں بہت سے مقامات پر شدید تباہی ہوئی ہے ۔ امیت شاہ نے آج یہاں کہا کہ مرکزی حکومت ’نیوار‘ طوفان کے تناظر میں تمل ناڈو اور پڈوچیری کے حالات پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے ۔