سرینگر : کشمیر کے 28 سالہ نوجوان نے مقامی اخبار میں اپنا گردہ فروخت کرنے کا اشتہار دیا۔ سبزار احمد خاں نے بتایا کہ وہ 91 لاکھ روپئے کا قرض دار ہے۔ اس لئے اپنا گردہ فروخت کرنا چاہتا ہے۔ وہ حکومت کا درج رجسٹر کنٹراکٹر ہے اور ساتھ ہی پرانی کاروں کو فروخت کرنے کا بھی کاروبار کرتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ بزنس میں وہ ہر چیز ہار چکا ہے، اس لئے اپنا گردہ فروخت کرنا چاہتا ہے۔