حیدرآباد۔ 5 اکٹوبر (سیاست نیوز) گردے کے مریضوں کے ایک گروپ نے کل پرجابھون پر دھرنا دیتے ہوئے حکومت سے انہیں ماہانہ 10 ہزار روپئے پنشن دینے کا مطالبہ کیا۔ جس طرح پڑوسی تلگو ریاست آندھراپردیش میں ایسے مریضوں کو ماہانہ وظیفہ دیا جارہا ہے۔ اسوسی ایشن وتھ کڈنی واریئرس فاونڈیشن کے بیانر تلے یہ مریض پرجابھون پر جمع ہوئے اور پلے کارڈس تھامے ہوئے مظاہرین نے خاموش مظاہرہ کیا۔ ان مریضوں نے چیف منسٹر مسٹر اے ریونت ریڈی ایک مکتوب بھی تحریر کیا جس میں انہوں نے انہیں ماہانہ 10 ہزار روپئے پنشن دینے اور بیروزگار اشخاص کو روزگار فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ امراض گردے کے مریضوں کیلئے مختلف اضلاع ڈائیلاسیس سنٹرس قائم کرنے پر حکومت سے اظہارتشکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعضاء کا عطیہ دینے کیلئے جیون دان شروع کرنا ایک بڑا اقدام ہے۔