گردے کے مریضوں کو آر ٹی سی کا مفت بس پاس

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ فروری : (سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ نے ریاست میں گردے کے مریضوں کے لیے مفت بس سفر کی سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ذریعہ اس مفت سفر کی سہولت ہوگی ۔ آروگیہ شری کے تحت تقریبا 7600 گردے کے عارضہ سے متاثر مریضوں کا احاطہ کیا جارہا ہے ۔ یہ گردے کے مریض اضلاع میں پلی ویلگو اور ایکسپریس بسوں میں مفت سفر کرسکتے ہیں جب کہ حیدرآباد اور ورنگل اضلاع میں منی آرڈینری ، میٹرو ایکسپریس اور میٹرو ڈیلکس بسوں میں سفر کرسکتے ہیں ۔ حکومت تلنگانہ اس سلسلہ میں ٹی ایس آر ٹی سی کو 12.22 کروڑ روپئے سالانہ ری ایمبرسمنٹ کرے گا ۔۔