واشنگٹن ۔22ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یہ دھمکی دہرائی ہے کہ وہ پکڑے گئے داعش کے جنگجوؤں کو یورپ کی سرحد پر چھوڑ دیں گے، اگر یورپی ممالک اپنے تمام غیر ملکی عسکریت پسندوں کو واپس لینے سے انکار کا رویہ نہیں بدلتے۔ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا کہ وہ شام سے افواج کو واپس بلانے کی پالیسی پر قائم ہیں، یہ کہتے ہوئے کہ خود ساختہ خلافت کے دہشت گرد گروپ کا صفایا کرکے امریکہ نے دنیا کے ساتھ بھلائی کی ہے، اور یہ کہ اب وقت آگیاہے کہ دوسرے ممالک آگے بڑھیں۔وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم، اسکوٹ موریسن کے ساتھ ملاقات کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے، امریکی صدر نے کہا کہ ہم ان سے یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ ان جنگی قیدیوں کو واپس لیں۔
