گرفتاری سے بچنے کڑپہ ایم پی ‘ تلنگانہ ہائی کورٹ سے رجوع

   

حیدرآباد۔9 ۔مارچ (سیاست نیوز) سابق وزیر وائی ایس ویویکانند ریڈی قتل معاملہ میں گرفتاری سے بچنے کڑپہ ایم پی وائی ایس اویناش ریڈی تلنگانہ ہائیکورٹ سے رجوع ہوئے۔ انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ تفتیش کے دوران گرفتار نہ کرنے سی بی آئی کو ہدایت دی جائے۔ اویناش ریڈی نے اس سلسلہ میں ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی ۔ سی آر پی سی دفعہ 160 کے تحت سی بی آئی نے اویناش ریڈی کو نوٹس جاری کی ، لہذا تحقیقات کے دوران انہیں گرفتار نہ کیا جائے۔ عدالت سے درخواست کی گئی کہ تفتیشی عمل کی ویڈیو اور آڈیو ریکارڈنگ کی ہدایت دی جائے۔ وکیل کی موجودگی میں تفتیش کی جانی چاہئے ۔ واضح رہے کہ رکن پارلیمنٹ کو سی بی آئی نے 10 مارچ کو تحقیقات کیلئے حیدرآباد میں پیش ہونے کی نوٹس دی ہے۔ اویناش ریڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سی بی آئی نے مجھے 10 مارچ کو حاض ہونے کی نوٹس دی ہے جبکہ میرے والد کو 12 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔ر