مقبوضہ بیت المقدس /28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے جنگی جرائم کی تحقیقات اور گرفتار کے خوف سے سوئٹرزلینڈ کا دورہ منسوخ کردیا۔ عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت کا کہنا ہے کہ ایہود اولمرٹ نے وزارت قانون اور وزارت خارجہ کی طرف سے ملنے والی ہدایات کے بعد اپنا دورہ منسوخ کیا۔
