گرفتاری کے نام پر سابق رکن اسمبلی کا اغوا : کے ٹی آر

   

یہ اندراماں راجیم نہیں اندرا گاندھی کے ایمرجنسی کا دورہونے کا دعوی
حیدرآباد۔/13 نومبر، ( سیاست نیوز) بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈ۔ٹ کے ٹی آر نے بی آر ایس کے سابق رکن اسمبلی پی نریندر ریڈی کی گرفتاری کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس کو گرفتاری نہیں بلکہ اغواء قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس کی لیگل ٹیم گرفتار قائدین اور کسانوں کی رہائی کیلئے عدالتوں میں قانونی لڑائی لڑے گی۔ آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کے ٹی آر نے پھر ایک بار چیف منسٹر کے ارکان خاندان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ریونت ریڈی اپنے داماد کی فارما کمپنی کی خاطر فارما ولیج قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ چیف منسٹر کے داماد ستیہ نارائن ریڈی کے بڑے بھائی شرت کی فارما کمپنی کی توسیع میں حکومت تعاون کررہی ہے۔ اپنی 7 ایکر اراضی جانے پر سریش نے کلکٹر سے وضاحت طلب کی ۔ انہوں نے سریش کو بی آر ایس کا قائد ہونے کا اعتراف کیا۔ کے ٹی آر نے چیف منسٹر کو ذہنی بیمار قرار دیا۔ فارمولہ ای ریس کے معاملے میں انہیں کچھ نامعلوم ہونے کا دعوی کیا۔ بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ نے کہا کہ انٹلی جنس کی ناکامی کی وجہ سے کلچرلہ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ انہوں نے دریافت کیا کہ کلکٹر کے گن مین کہاں تھے۔ انہوں نے پولیس کو مشورہ دیا کہ وہ حکومت کی سازش میں بلی کا بکرا ہرگز نہ بنیں۔ کے ٹی آر نے کہا کہ یہ اندراماں راجیم نہیں ہے بلکہ اندرا گاندھی کے ایمرجنسی کا دور ہے۔ چیف منسٹر کے غلط فیصلوں سے کوڑنگل میں کشیدگی پیدا ہونے کا الزام عائد کیا۔ کسانوں کو غیرقانونی طور پر گرفتار کرنے کا الزام عائد کیا۔ کے ٹی آر نے بی آر ایس کے سابق رکن اسمبلی کی گرفتاری کے تعلق سے ان کی شریک حیات کو بھی اطلاع نہ دینے کی سخت مذمت کی۔ دہشت گردوں کی طرح کسانوں کو ان کے کھیتوں سے بیدخل کردینے کا الزام عائد کیا۔ 2

فارما ولیج سے کیا فائدہ ہوگا اس کی وضاحت کرنے کا چیف منسٹر سے مطالبہ کیا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ مرکزی وزراء سے ہماری ملاقات غلط ہے تو چیف منسٹر کا بھی گورنر سے ملاقات کرنا غلط ہے۔ بی آر ایس پارٹی گرفتاریوں اور مقدمات سے ڈرنے گھبرانے والی نہیں ہے بلکہ عوامی مسائل کو بڑی شدت سے پیش کرے گی۔ 2