گرفتار بدنام زمانہ ملزم کو چھڑانے کےلیے پولیس پر حملہ، ملزم فرار

   

نئی دہلی، 17 ستمبر (یو این آئی) جنوبی دہلی کے چندن ہولا علاقے میں اس وقت شدید ہنگامہ برپا ہو گیا جب پولیس کی ٹیم بدنام زمانہ اشتہاری ملزم اعظم کو گرفتار کرنے پہنچی۔ اس دوران ملزم کے رشتہ داروں اور جان پہچان والوں، جن میں خواتین بھی شامل تھیں، نے پولیس پر حملہ کردیا۔ حملے میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے ٹراما سنٹر میں داخل کرایا گیا۔ پیر کی شام پولیس ٹیم نے اسے گرفتار کر لیا اور گاڑی میں بٹھا بھی دیا۔ اسی دوران جیسے ہی پولیس پر حملہ ہوا ملزم موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پولیس گاڑی سے فرار ہوگیا۔