نئی دہلی۔ یوگا گرو رام دیو اور انڈین میڈیکل اسوسی ایشن کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کرگئی ہے۔ ایلوپیتھی ادویات سے متعلق رام دیو کے متنازعہ بیان پر اسوسی ایشن نے 1000 کروڑ کے ہتک عزت کی نوٹس دی ہے۔ سوشیل میڈیا پر ان کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا جارہا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق رام دیو نے کہا کہ ’’ گرفتار تو اُن کا باپ بھی نہیں کرسکتا ‘‘ اسوسی ایشن نے کوویڈ 19 ویکسنیشن سے متعلق گمراہ کن تشہیر کیلئے رام دیو کے خلاف غداری اور دیگر الزامات کے تحت کارروائی کی وزیر اعظم سے بھی اپیل کی تھی۔