گرفتار مشتبہ داعش حامی نوجوانوں کے خلاف ضمنی چارچ شیٹ

   

حیدرآباد 7 فروری (سیاست نیوز) این آئی اے نے داعش حامی ہونے کے الزام میں گرفتار حیدرآبادی نوجوان محمد عبداللہ باسط اور محمد عبدالقدیر کے خلاف سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی ہے۔ این آئی اے نے دہلی کی خصوصی عدالت میں چارج شیٹ داخل کرکے الزام عائد کیاکہ گرفتار نوجوان داعش میں شمولیت کیلئے مقامی نوجوانوں کو راغب کررہے تھے ۔ جبکہ ایک اور نوجوان پر یہ الزام عائد کیا گیا کہ اُسکے قبضہ سے دھماکو اشیاء ضبط کئے گئے ہیں۔