گرفتار ٹی ایم سی لیڈروں کو عدالت سے راحت نہ ملی ۔آج پھر سماعت

   

کولکاتا: ناردا اسٹنگ آپریشن معاملے میں گرفتار ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈران سبرتو مکھرجی، فرہاد حکیم ،مدن مترا اور سابق ریاستی وزیر شوبھن چٹرجی کی درخواست ضمانت پر آج بھی کلکتہ ہائی کورٹ کوئی فیصلہ نہیں سناسکی ہے۔اب جمعرات کو دوبارہ 2 بجے اس معاملے کی سماعت ہوگی۔ چیف جسٹس کی قیادت والی ڈویڑن بنچ میں ترنمول کانگریس کے لیڈروں وکلا اور سی بی آئی کی جانب سے پیش ہونے والے سالسٹر جنرل تشار مہتا کے درمیان سخت بحث ہوئی۔