تفتیش کے بعد اے ٹی ایس کا بیان‘ کئی الیکٹرانک آلات ضبط
ممبئی :ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے سینئر سائنسدان پردیپ کورولکر جنہیں مبینہ طور پر ایک پاکستانی انٹیلی جنس ایجنٹ کے ساتھ خفیہ معلومات شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جو 2022 سے پاکستانی ایجنٹ کے ساتھ رابطے میں تھے۔پردیپ ایم کورولکر جسے خاتون ایجنٹ کے ذریعہ ہنی ٹریپ کیا گیا تھا، کو مہاراشٹر اے ٹی ایس نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت دو دن قبل گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے بعد مقامی ایک عدالت نے اسے 9 مئی تک اے ٹی ایس کی تحویل میں بھیج دیا تھا۔ ستمبر 2022 سے واٹس ایپ وائس میسجز اور ویڈیو کالز کے ذریعے اے ٹی ایس نے کرولکر سے کئی الیکٹرانک آلات جیسے موبائل فون، لیپ ٹاپ وغیرہ ضبط کیے ہیں اور فارنسک تفصیلات کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ کرولکر نے پی آئی او لڑکی کے ساتھ کچھ واٹس ایپ چیٹس کو ڈیلیٹ کر دیا تھا۔ پردیپ کورولکر ڈی آر ڈی او پونے میں ڈائرکٹر کے عہدہ پر تھا تاہم پاکستانی ایجنٹ کے ساتھ رابطہ میں رہنے کے الزام میں گرفتاری کے بعد انہیں عہدہ سے ہٹادیا گیا۔بتا یا گیا ہے کہ پاکستانی خاتون ایجنٹ نے ستمبر 2022میں واٹس اپ کے ذریعہ پردیپ کورولکر سے رابطہ کیا تھا ۔اس کے بعد سے دونوں واٹس اپ وائس میسج اور ویڈیو کالس کے ذریعہ مسلسل رابطہ میں تھے۔اے ٹی ایس عہدیداروں کے مطابق پردیپ کورولکر نے تفتیش کے دوران اس بات کا اعتراف بھی کیا ہے ۔
