گرفتار یوٹیوبر جیوتی ملہوترہپاکستان میں کہیں بھی آجاسکتی تھی

   

نئی دہلی ۔ 18 مئی (ایجنسیز) جاسوسی کے الزام میں ہریانہ کے حصار سے گرفتار یوٹیوبر جیوتی ملہوترہ کو پاکستان میں تمام مقامات تک آزادانہ رسائی حاصل تھی یعنی وہ کہیں بھی آجاسکتی تھی۔ذرائع کے بموجب اس سے پوچھ تاچھ میں پتہ چلا ہے کہ وہ پڑوسی ملک میں بلا روک ٹوک گھوما کرتی تھی۔عام طورپرجب کوئی ہندوستانی پاکستان جاتا ہے تو پولیس کی سطح پر اس کی نگرانی کی جاتی ہے۔ وہ صرف اْن مقامات پر ہی جاسکتا ہے جو ویزا میں درج ہوتے ہیں تاہم جیوتی ملہوترہ کو پاکستانی ہائی کمیشن کے عہدیدار دانش اور دیگر انٹلیجنس عہدیداروں سے روابط کی وجہ سے وی آئی پی ٹریٹمنٹ ملتا تھا۔ اسے پاکستان پولیس کی سیکوریٹی بھی ملی ہوئی تھی۔ جیوتی ملہوترہ گرفتاری کے بعد پولیس کی 5 روزہ تحویل میں ہے۔وہ پاکستان میں ہائی پروفائل پارٹیوں میں شرکت کرتی تھی۔