گرفتار 127 نوجوانوں کی شخصی مچلکہ پر رہائی

   

بیشتر طالب علم، 13 اور 14 سال کے بچے بھی شامل
حیدرآباد : /25 اگست (سیاست نیوز) شاہ علی بنڈہ علاقہ میں کل صبح احتجاجی مظاہروں میں شامل نوجوانوں کی اندھادھند گرفتاریوں کے بعد پولیس نے 127 نوجوانوں کو جمعرات کی صبح رہا کردیا ۔ ٹاسک فورس اور لا اینڈ آرڈر پولیس نے پرانے شہر کے مختلف علاقوں میں رات دیر گئے اچانک کارروائی کرتے ہوئے دروازے توڑکر مکانات میں داخل ہوگئے اور سینکڑوں نوجوانوں کو حراست میں لیتے ہوئے انہیں بعض پولیس اسٹیشنس کو منتقل کیا ۔ صبح تک انہیں رکھنے کے بعد سی آر پی سی کے دفعہ 151 (احتیاطی گرفتاری) کے تحت انہیں گرفتار کرنے کے بعد انہیں شخصی مچلکہ پر رہا کردیا گیا ۔ گرفتار کئے گئے نوجوانوں میں 13 اور 14 سال کے کم عمر بچے بھی شامل ہے اور طلباء کی تعداد بھی زیادہ ہے ۔ پولیس کی اس کارروائی میں 20 سے زیادہ نوجوان زخمی ہوئے ہیں ۔ ب