گرلز ہاسٹل میں خفیہ کیمروں پر قومیانسانی حقوق کمیشن کی برہمی

   

حیدرآباد۔/3ستمبر، ( سیاست نیوز) قومی انسانی حقوق کمیشن نے آندھرا پردیش کرشنا ضلع کے خانگی انجینئرنگ کالج کے گرلز ہاسٹل میں خفیہ کیمروں کی تنصیب کے واقعہ کا سخت نوٹ لیا ۔ کمیشن نے آندھرا پردیش چیف سکریٹری اور ڈائرکٹر جنرل پولیس کو نوٹس جاری کرکے اندرون دو ہفتے جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔ کمیشن نے میڈیا میں شائع خبروں پر ازخود کارروائی کی ہے۔ کرشنا ضلع گوڈلا ولیورو میں خانگی انجینئرنگ کالج کی طالبات نے احتجاج کرکے گرلز ہاسٹل کے واش روم اور دیگر مقامات پر خفیہ کیمروں کی تنصیب پر احتجاج کیا تھا۔ کمیشن نے اس واقعہ کا سختی سے نوٹ لیتے ہوئے چیف سکریٹری اور ڈائرکٹر جنرل پولیس کو نوٹس جاری کی ہے۔1