کاماریڈی ۔2 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کمشنر سوشل ویلفیر ڈاکٹر یوگیتا رانا نے آج کاماریڈی کے دورہ کے موقع پر گرلز ہاسٹل کا معائنہ کرتے ہوئے طلباء کے ساتھ وقت گذارا ۔ڈاکٹر یوگیتا رانا نے ضلع کلکٹر جتیش وی پاٹل مقامی ادارہ جات کے اڈیشنل کلکٹر وینکٹیش دھوترے و دیگر عہدیداروں کے ساتھ گرلز ہاسٹل پہنچ کر تفصیلی طور پر جائزہ لیا اور لڑکیوں سے تفصیلی طور پر علیحدہ علیحدہ بات چیت کی اور تعلیم یہاں کے ماحول اور کھانے کے بارے میں دریافت کیا باورچی خانہ کا معائنہ کیا اور ہاسٹل کے علاقہ میں کئے جانے والی باغبانی پر اطمینان بخش کا اظہار کیا ۔ یوگیتا رانا نے طالبات کو دلچسپی کے ساتھ پڑھتے ہوئے آگے بڑھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اوپل وائی بوائز ہاسٹل کا بھی معائنہ کیا اور تفصیلات حاصل کی ۔
کتہ گوڑم میں ای وی ایم گوداموں کا جائزہ ، کلکٹر کا دورہ
کتہ گوڑم ۔ 2 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھدرادری کتہ گوڈم ضلع کلکٹر نے ای وی ایم گوداموں کا جائزہ لیا دروازہ پر لگے قفل اور سیل کو دیکھا،اس طرح سی سی کیمرہ میں ریکارڈ ہوئے پچھلے دنوں کا ویڈیو دیکھا۔ بعد ازاں رجسٹر میں دستخط کیا،ضلع کلکٹر نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی ہدایات پر ہر تین ماہ میں جائزہ لیا جاتاہے،پھر اس جائزہ رپورٹ کو الیکشن کمیشن کے دفتر کو روانہ کرنے کیلئے الیکشن نگراں آفیسر ایم اے راجو کو منتخب کیا کہ وہ رپورٹ پہنچائیں۔اس موقع پر ڈی آر او اشوک چکرورتی،اے او اور تحصیلدار بھی شریک تھے۔