گرلس ہاسٹل میں ویڈیو ریکارڈنگ کی جھوٹی شکایت

   

خواتین کا مردوں پر حملہ ، موبائل چیکنگ پر الزام غلط ثابت
حیدرآباد ۔ 18 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : وشاکھا پٹنم میں خواتین کے ایک گروپ نے نوجوانوں پر حملہ کیا ۔ خواتین نے الزام عائد کیا کہ یہ نوجوان گرلس ہاسٹل کے باتھ روم میں ویڈیو ریکارڈ کررہے تھے ۔ پولیس تحقیقات میں اس کا کوئی ثبوت نہیں ملا ۔ دوارکا پولیس اسٹیشن حدود میں واقع گرلس ہاسٹل میں یہ ویڈیو ریکارڈنگ کا الزام سامنے آیا ۔ عوام نے بتایا کہ ایک خاتون نے چیخ و پکار کرتے ہوئے کہا کہ مردوں نے مبینہ طور پر تصاویر اور ویڈیوز نکالے ۔ دوسری خاتون نے الزام لگایا کہ گزشتہ چار دنوں سے ریکارڈنگ کی جارہی ہے جس کے بعد خواتین کے گروپ نے مردوں پر حملہ کردیا ۔ دوارکا اے سی پی نرسمہا مورتی نے بتایا کہ شکایت کے بعد ان مردوں کے موبائل فونس کو چیک کیا گیا جس میں کوئی مواود موجود نہیں تھا ۔ اے سی پی نے کہا کہ خواتین کی شکایت غلط ثابت ہوئی ہے ۔۔ ش