گرل فرینڈ سے ملنے پر بیٹے اور باپ دونوں کی پٹائی

   

اترپردیش کے ایک گاؤں میں ایک باپ اور اُس کے بیٹے دونوں کو درخت سے باندھ کر پیٹا گیا۔ موضع اوتہ میں اُس لڑکے نے جس جگہ اپنی گرل فرینڈ سے ملاقات کی، وہیں پر گاؤں والوں نے دونوں کی پٹائی کرڈالی۔ دونوں کو اُٹھ بیٹھ پر بھی مجبور کیا گیا۔ مقامی پولیس نے انھیں بچایا اور کہا کہ خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ہندوستان کے بے شمار علاقوں میں مشرقی تہذیب باقی ہے جسے ناقد قدامت پسندی کہتے ہیں۔ دیہات میں اَن بیاہی لڑکے اور لڑکی کی ملاقات بہت معیوب سمجھی جاتی ہے۔