گرل فرینڈ کا جادو ایک ہفتے میں ہی ختم

   

ممبئی ۔14 نومبر (ایجنسیز) رشمیکا مندھاناکا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے گزشتہ چند سالوں میں جنوبی ہند کی فلم انڈسٹری میں اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیت لیے ہیں اور بالی ووڈ میں بھی ایک خاص مقام بنایا۔ اداکارہ نے بہت کم وقت میں اپنا نام کمایا ہے۔ پچھلے کچھ سالوں میں چاہے بالی ووڈ ہو یا ساؤتھ رشمیکا مندھاناکئی نامور اداکاروں کے لیے خوش قسمت ثابت ہوئی ہیں، اور ان کی موجودگی والی فلموں نے کمائی کے لحاظ سے ریکارڈ بلندیاں حاصل کی ہیں۔ اس فہرست میں چاوا، اینیمل اور پشپا2 جیسی فلمیں شامل کی جا سکتی ہیں لیکن اب رشمیکا کا اصل امتحان فلم گرل فرینڈ کی شکل میں سامنے آیا اور گرل فرینڈ کئی سینما گھروں میں صرف ایک ہفتہ کی ہی مہمان ثابت ہوئی۔ وہ اس فلم میں مرکزی اداکارہ کا کردار ادا کر رہی ہیں اور فلم کی تمام تر توجہ ان پر مرکوز ہے۔ فلم کی کمائی کے حوالے سے اپ ڈیٹس سامنے آرہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، فلم نے سات دنوں میں ہندوستان میں 11.25 کروڑ روپے جمع کیے ہیں۔ اپنی ریلیز کے چھ دنوں کے اندر فلم نے دنیا بھر میں صرف 18 کروڑ روپے کمائے۔ جب ساتویں دن کی کمائی کو شامل کیا جائے تو فلم کا کل مجموعہ 19.10 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے کہنا شروع کردیا ہے کہ فلموں نے رشمیکا کی قسمت چمکائی ناکہ رشمیکا کی وجہ سے فلموں کو کامیابی حاصل ہوئی ۔