٭ دہلی میں ایک جم کا مالک ہیمنت لامبا جو اپنی 22 سالہ گرل فرینڈ اور ایک کیاب ڈرائیور کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے بعد سے فرار تھا، اسے پولیس نے گجرات میں گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ لامبا جو انٹرنیشنل لیول کا باڈی بلڈر ہے، اس نے اپنی گرل فرینڈ کے سر میں چار گولیاں ماریں۔ اس کی نعش کو ٹھکانے لگانے کے بعد وہ ایک کرایہ کی کیاب میں فرار ہوا اور پھر اپنی منزل پر پہنچنے کے بعد ڈرائیور کو بھی مار ڈالا۔
