نئی دہلی : نوئیڈا پولیس نے 24 سالہ یوٹیوبر نظام الخان کو گرفتار کیا ہے جس کے 9 لاکھ سبسکرائبرس ہیں۔ اس پر الزام ہیکہ اس نے اپنی گرل فرینڈ کے 26 سالہ بھائی کمل شرما کا مبینہ طو ر پر ختل کیا ہے کیونکہ اس نے بہن کے ساتھ تعلقات پر اعتراض کیا تھا۔ 28 اکٹوبر کو کام سے واپس ہونے کے دوران کمل شرما کو گولی ماردی گئی ۔ ملزم نے اس کام کیلئے اپنے دو دوستوں کی مدد لی تھی۔
