گرمائی تعطیلات کے دوران ساوتھ سنٹرل ریلوے کی خصوصی ٹرین خدمات

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : ساوتھ سنٹرل ریلوے نے گرمائی تعطیلات کے دوران 94 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اور یہ ٹرینیں 2 اپریل تا 25 جون کے درمیان تک چلائی جائیں گی ۔ جب کہ وشاکھا پٹنم ۔ سکندرآباد ۔ وشاکھا پٹنم کے روٹ 27 سروسیس چلائی جائیں گی اور اسی طرح وشاکھا پٹنم ۔ تروپتی ۔ وشاکھا پٹنم کے درمیان یکم اپریل تا 26 جون ، جبل پور ، ترونا ویلی ، تروپتی کے درمیان 6 اپریل سے 29 جون ، مچھلی پٹنم ۔ سکندرآباد ۔ مچھلی پٹنم کے درمیان 7 اپریل تا 29 اپریل ، نرسا پور ، حیدرآباد کے درمیان 7 اپریل سے 29 اپریل ، نرسا پور ، حیدرآباد کے درمیان 7 اپریل سے 28 اپریل ، حیدرآباد ۔ وجئے واڑہ کے درمیان 8 اپریل سے 29 اپریل کے درمیان خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی ۔۔