گرمائی فصل کو دس ہزار ایکڑ تک کاشت کرنے کا منصوبہ

   

Ferty9 Clinic

یلاریڈی ۔ آنے والے گرمائی سیزن میں تقریباً دس ہزار ایکڑ پر فصلوں کی کاشت کا نشانہ مقرر کیا گیا گیا کہہ کر ضلعی عہدیدار سنجیو راؤ نے کہا۔ انہوں نے منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں جام کے باغ کی نیلامی میں شرکت کرکے مزید کہا کہ فی الوقت ریاست میں حکومت نے دھان کے بدلے دیگر فصلوں کو کاشت کرنے کا مشورہ دینے کی صورت میں ضلع بھر اس سال گرما میں کاشت کا اضافہ ہونے کی گنجائش ہے ۔ اب تک ضلع میں چار تا پانچ ہزار ایکڑ پر کاشت کی گئی اور گرما میں کسان ترکاریاں ، پھل ، پیاز ، وغیرہ گرما سیزن کیلئے موزوں رہے گی ۔ ہری مرچ اور ٹماٹر کی کاشت پر 80 فیصد سبسیڈی ہوگی ۔ ایک ایکڑ اراضی میں 8 ہزار پودوں کی شجرکاری کا موقع رہے گا ۔ کسان 1500 روپئے ادا کرنے پر حکومت 6500 روپئے ادا کرے گی ۔ ضلع عہدیدار نے منڈل لنگم پیٹ کے شٹ پلی سنگاریڈی شٹ پلی ، پرملا مواضعات میں فصلوں کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر کسانوں کو مختلف مشورے دئے ۔ مالتمیدہ سیڈ سنٹر پر جام کے باغ کی نیلامی منعقد کرنے پر 60 ہزار روپئے میں نیلام کیا گیا ۔ یلاریڈی کے ماچاپور سے تعلق رکھنے والے بالراج نے جام کا باغ نیلامی میں سب سے زیادہ قیمت لگائے ۔ انہوں نے کسانوںکو مختلف متفرق طریقہ سے کاشت کرنے پر بہتر قیمت حاصل کرنے کی راہ ہموار کرنے کا مشورہ دیا ۔