تلنگانہ کے چھ مواضعات میں پانی کی قلت کا آغاز
حیدرآباد ۔ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) موسم گرما کی ابھی آمد آمد ہے اور ابھی سے پانی کی شدید ترین قلت کا تلنگانہ کے 6 دیہاتوں میں آغاز ہوچکا ہے۔ اس قلت میں شدت موسم گرما کے قوی امکانات ہیں اس لئے ’’مشن بھگیرتا‘‘ سے پینے کے پانی کی قلت کو کم کرنے کے آثار دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔ واضح رہیکہ ضلع ورنگل کے 230 گاؤں ابھی سے پینے کے پانی کی شدید قلت سے دوچار ہیں۔ ورنگل کے جنگاؤں اور بھوپال پلی اس شدید قلت سے بری طرح دوچار ہیں۔ جنگاؤں کی حالت کچھ کم نہیں ہے۔ روزبروز پانی کی سطح میں کمی سے وہاں قحط کے آثار پیدا ہوگئے ہیں۔ گذشتہ سال 2018ء میں سطح آب 9.61 میٹرس ریکارڈ کی گئی تھی لیکن اس سال 20.19 میں 14.12 میٹرس ریکارڈ کی گئی۔