حیدرآباد 20اپریل (یواین آئی) ریلوے حکام نے کہا ہے کہ موسم گرما میں مسافروں کے ہجوم کے پیش نظر اپریل اور مئی میں ساوتھ سنٹرل ریلوے زون میں تقریباً 1079 خصوصی ٹرینوں (ٹرپس) کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ ریلویز نے کہا کہ ملک بھر میں 9 ہزار 111 خصوصی ٹرینیں( ٹرپس ) چلائی جا رہی ہیں اور گزشتہ سال کے 6 ہزار 369 ٹرپس کے مقابلے اس بار2 ہزار 742 ٹرپس اضافی چلانے کا ریلوے حکام نے عوام کی سہولت کیلئے فیصلہ کیا ہے ۔