کویت سٹی : کویتی شہری نے ان دنوں اپنے یہاں ہلاکت خیز گرمی سے نجات حاصل کرنے کیلئے عجیب و غریب حل تجویز کیا ہے۔ سرمد ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کویتی شہری نے کہا کہ ’گرمی سخت پڑرہی ہے۔ میری آرزو ہیکہ وزارت دفاع جن طیاروں سے فوجیوں کو لانے لیجانے اور ٹینک ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کا کام انجام دیتی ہے ان پر برف کی سلیں لادے اور شدید گرمی والے علاقوں پر برف کی بارش کردے۔ ایسا ہوگا تو ہمارے یہاں گرمی کا موسم برسات کے موسم میں تبدیل ہوجائے گا۔کویتی شہری نے اپنی تجویز پر مزید زور ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ ہمارے یہاں برف کے کارخانے دن رات کام کریں گے۔ سخت گرمی ختم ہوجائے گی اور آب و ہوا تازگی بخش بن جائے گی۔واضح رہے کویتی شہری کا یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہو رہا ہے۔