حیدرآباد ۔ 11 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : پڑوسی ریاست آندھرا پردیش میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں کمسن بچہ چائے کے سبب فوت ہوگیا ۔ گرم چائے کو پینے سے کمسن بچہ فوت ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق 4 سالہ ہرتک معمول کی طرح اپنے گھر میں موجود تھا جو کھیل کی دھند میں تھا ۔ جس نے گرم چائے کا استعمال کرلیا ۔ گرم چائے کی شدت سے بے خبر ہرتک نے تھرماس میں موجودہ چائے پی لیا جس کو فوری علاج کے لیے منتقل کیا گیا ۔ بہتر علاج کی کوشش کے دوران ہرتک جانبر نہ ہوسکا ۔ یہ واقعہ ضلع اننت پور کے علاقہ یاڑیگی کا ہے ۔ جوتاڑ پتری کے قریب پایا جاتا ہے ۔ چناکیشو سوامی اور چامنڈیشوری کے دو بچے تھے جن میں ہرتک بڑا بیٹا تھا ۔ لڑکا کھیل کے دوران گرم چائے کا شکار بن گیا ۔ چائے کی گرمی اور شدت کا اس کمسن کو علم نہیں تھا جو فوت ہوگیا ۔۔ ع