گرنور پنجاب کنگز میں شامل

   

نئی دہلی۔ پنجاب کنگز (پی بی کے ایس) نے آئی پی ایل 2023 سیزن کے لیے زخمی راج انگد باوا کے متبادل کے طور پر 20 لاکھ روپے میں گرنور سنگ برار سے معاہدہ کیا۔ باوا جنہوں نے گزشتہ سیزن میں پنجاب کنگز کے لیے دو میچ کھیلے تھے، بائیں کندھے کے زخم کے باعث باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے آل راؤنڈرگرنور نے دسمبر 2022 میں پنجاب کے لیے اپنا فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا تھا۔ 5 فرسٹ کلاس میچوں میں 120.22 کے اسٹرائیک پر 107 رنز بنائے اور 7 وکٹیں حاصل کیں۔