نئی دہلی،8اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی سکھ گرودوارا پربندھک سمیتی نے گرو نانک دیو جی کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر دارالحکومت دہلی میں سکھوں کے سب سے بڑے مذہبی مقام گرودوارا بنگلہ صاحب میں ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک سے بنی سبھی قسم کی چیزوں پر پابندی لگا دی ہے ۔سمیتی کے پردھان منجندر سنگھ سرسہ نے منگل کو یہاں بتایاکہ ہیریٹیج کامپلکس میں ماحولیات کو فائدہ ہوگا۔