گرونانک اسکول بیدر میں امریکہ کی سفیر کو تہنیت

   

بیدر ۔گرو نانک پبلک اسکول کی سابق طالبہ کماری کیر تن بنت دادا راؤ کوڑیکر یونیورسٹی آف میری لینڈ بالٹی مور امریکہ کی سفیر مقرر کی گئی ہیں۔ جس پر گرو نانک پبلک اسکول کی تعلیمی انتظامیہ نے اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کماری کیر تن کو اپنے اسکول کے دفتر میں تہنیت پیش کی ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے کماری کیر تن نے کہا کہ کسی بھی فرد کی زندگی کی بنیادی تعلیم اہم ہوتی ہے ۔ میری ابتدائی اور بنیادی تعلیم گرونانک پبلک اسکول میں ہوئی ۔ میں نے 2011کو دہم پاس کیا۔ 2014کو پی یوسی بیاچ ہمارا تھا۔ اسی طرح کرناٹک دیو انجنئیرنگ کالج سے 2018کا بیاچ ہمارا رہا ۔سابق طالبہ نے بتایا کہ مجھے میری اساتذہ نے جو سبق اور جو ڈسپلن سکھایا وہی میرے لئے کامیابی کی ضمانت بن گیا۔ یہاں کی ابتدائی تعلیم نہایت سنجیدہ ہے۔ کماری کیر تین کے والد نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ گرو نانک پبلک اسکول کی چیر پرسن ریشماں کور نے کہا کہ میں ہمارے اسکول کے اساتذہ کو اس موقع پر مبارک باد پیش کرتی ہوں کہ ان کی محنت رنگ لائی اور ہماری ایک طالبہ امریکہ میں نام روشن کررہی ہے۔ اس موقع پر پرنسپل این راجو ،ریکٹر محترمہ پاونا پریہ صدر معلمہ عارفہ ہادی موجود تھیں۔