گرونانک جینتی جلوس، شہر میں آج ٹریفک تحدیدات

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/16 نومبر، ( سیاست نیوز) سکھوں کے گرو سری گرونانک جی کے 552 ویں یوم پیدائش کے موقع پر شہر کے بعض علاقوں میں سکھ برادری کی جانب سے 17 نومبر چہارشنبہ کو جلوس نکالا جائے گا جس کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے تحدیدات عائد کی ہیں۔ چہارشنبہ کو دوپہر 3 بجے جلوس سری گرو سنگھ سبھا اشوک بازار سے نکالا جائے گا جو افضل گنج آئی لینڈ، افضل گنج ٹی جنکشن ، سدی عنبر بازار، معظم جاہی مارکٹ، جامباغ، پتلی باؤلی، رام مندر، گولی گوڑہ کے سنٹرل گردوارہ، شنکر شیر ہوٹل سے گذرتا ہوا واپس گردوارہ سری گرو سنگھ سبھا پہنچے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس جلوس میں 2000 سے زائد سکھ برادری کے افراد شرکت کریں گے۔ ٹریفک پولیس نے تحدیدات عائد کرتے ہوئے بتایا کہ سالار جنگ برج جنکشن سے اشوک بازار گردوارہ کی سمت ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں رہے گی اور افضل گنج سے سنٹرل بس اسٹیشن کی سمت جانے کی اجازت نہیں رہے گی اور ٹریفک کا رُخ سالار جنگ برج روٹری کی سمت کردیا جائے گا۔ جلوس کا آغاز ہونے پر افضل گنج کی ٹریفک کا رُخ اسٹیٹ سنٹرل لائبریری، سالار جنگ برج اور رنگ محل کی سمت سے ایم جے مارکٹ کردیا جائے گا۔ اسی طرح گوشہ محل ٹریفک پولیس اسٹیشن حدود کے بعض علاقوں میں بھی ٹریفک تحدیدات عائد کی جارہی ہیں۔ جلوس کے پیش نظر ٹریفک کا رُخ فیل خانہ ، توپ خانہ ، الاسکا جنکشن، مالا کنٹہ، میڈاس ہائی اسکول سے ایم جے مارکٹ کی سمت کردیا جائے گا۔ پولیس نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ متبادل راستے اختیار کریں۔ب