نئی دہلی:کانگریس صدر ملکارجن کھرگے ، سابق صدر راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی نے گرو نانک دیو کے555 ویں یوم پیدائش پر مبارکباد دی اور کہا کہ ان کا پیغام بھائی چارے اور اتحاد کو مزید مضبوطی فراہم کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم شری گرو نانک دیو جی کے 555ویں پرکاش اتسو اور گروپرو کے موقع پر سب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، شری گرو نانک دیو جی کی تعلیمات نے نہ صرف سکھ مذہب کے بنیادی اصولوں کو قائم کیا بلکہ مذاکرات اور اتحاد کے جذبے کو بھی فروغ دیا۔