16 نومبر کو نگر کیرتن، 19 نومبر کو ’وشال دیوان‘
حیدرآباد 14 نومبر (سیاست نیوز) سکھ مت کے پہلے سکھ گرو، سری گرو نانک کی 552 ویں یوم پیدائش تقاریب (پرکاش اتسو) 16 تا 19 نومبر منائی جائیں گی۔ گردوارہ صاحب سکندرآباد کی پربندھک کمیٹی کے صدر ایس بلدیو سنگھ اور جنرل سکریٹری ایس اوتار سنگھ فنوجا نے کہاکہ 16 نومبر کو سہ پہر 3.30 بجے رنگا رنگ جلوس، نگر کیرتن، گردوارہ صاحب سکندرآباد سے نکالا جائے گا جو منوہر ٹاکیز، کلاک ٹاور، باٹا، پٹینی، کنگس وے، مونڈا مارکٹ، الفا ہوٹل سے گزرتے ہوئے شام میں گردوارہ صاحب سکندرآباد پہونچے گا۔ پرکاش اتسو تقاریب کے دن 19 نومبر کو ایک بڑا اجتماع، وشال دیوان، 10.30 تا 3.30 بجے دن کلاسک گارڈن، بالمرائی سکندرآباد پر منعقد ہوگا جس میں مشہور راگی جتھوں کی جانب سے گربانی کیرتنس پیش کئے جائیں گے جنھیں شاہ آباد کیرتنس پیش کرنے کے لئے ملک کے مختلف مقامات سے مدعو کیا جارہا ہے۔ اجتماع کے اختتام پر گرو کا لنگر کا اہتمام کیا جائے گا۔ 18 نومبر کو نائٹ کیرتن دربار گردوارہ صاحب سکندرآباد پر شام 7.30 تا 11 بجے شب منعقد ہوگا جس میں مشہور راگی جتھے گربانی کیرتنس پیش کریں گے۔