گروپوں میں تقسیم جماعت عوام کی خدمت کیسے کرے گی؟

   

کانگریس پہلے اپنے گھر کو سنبھالے، میونسپل چیرمین یلاریڈی ستیہ نارائنا کا بیان

یلاریڈی ۔ کانگریس کو پہلے اپنے گھر کو سنبھالنے اسے درست کرنے کی فکر کرنی ہوگی پھر بعد میں دوسروں کے بارے میں سوچنے کا وقت نکالنا ہوگا۔ یلاریڈی میونسپل چیرمین ستیہ نارائنا نے یہ بات کہی۔ انہوں نے رکن اسمبلی کیمپ آفس میں اخباری نمائندوںکے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ میں کانگریس اپنے اندرونی اختلافات سے پریشان ہے۔ اس لئے مستقر پر کانگریس قائدین کسانوں کی تائید کرتے ہوئے دھرنا منظم کرکے دو الگ الگ گروپوں میں تقسیم ہونے ایک دوسرے پر حملہ کرلئے اور پارٹی کے اندر کی تمام عوامی خدمات کی اصلیت کھل کر سامنے آگئی۔ حلقہ میں کانگریس کی ایسی حالت ہے تو قائدین عوام کی کیا خدمت کریں اور انہیں کس طرح سے انصاف دلائیں گے۔ اسی لئے کانگریس کو پہلے اپنے گھر کو درست کرنے کا انہوںنے مشورہ دیا۔ واضح رہے کہ یلاریڈی حلقہ میں کانگریس دو گروپوں میں تقسیم ہوکر رہ گئی ہے جبکہ گزشتہ انتخابات میں اس حلقہ میں ضلع بھر سے واحد کانگریسی امیدوار نے کامیابی حاصل کی تھی اور آج حلقہ میں کانگریس کی حالت خود کانگریسی قائدین گروپ بندی کا شکار ہوکر کمزور ہوتے نظر آرہی ہے۔ کانگریس کو اپنے اندرونی خلفشار کو جلد از جلد ختم کرنا ہوگا ورنہ گھر کو آگ لگی گھر کے چراغ سے والا مسئلہ سچ کہلائے گا۔