گروپ ون، پولیس رکروٹمنٹ ٹسٹ ریگولر کوچنگ

   

حیدرآباد۔ 14 ۔ جون (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) گروپ I اور پولیس رکروٹمنٹ ٹسٹ کی ریگولر کوچنگ کلاسس مدینہ ایجوکیشن سنٹر روبرو باغ عامہ نزد حج ہاؤز نامپلی پر شام 4.30 بجے تا 9 بجے شب رکھی گئی ہے۔ ماہرین کے پیانل میں ہرش وردھن، مجیب الرحمن کی خصوصی کلاسس ہوں گی۔ جو امیدوار فارم داخل کرچکے ہیں وہ وقت پر شرکت کرتے ہوئے اس سہولت سے بھرپور استفادہ کریں۔