گروپ چارکا سوڈان میں سیاسی معاہدہ کا خیرمقدم

   

لندن : امریکہ،سعودی عرب، برطانیہ اورمتحدہ عرب امارات پر مشتمل گروپ چارنے جمعرات کوایک مشترکہ بیان میں سوڈان کی فوج اور سویلین حکومت کے درمیان گذشتہ ماہ طے شدہ معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔سوڈان سے متعلق گروپ چارنے کہا کہ مظاہرین کو تشدد سے بچانا ترجیح رہنا چاہیے۔قبل ازیں اس نے25 اکتوبرکو سوڈان میں جنرل عبدالفتاح البرہان کے زیرقیادت فوجی بغاوت کے فوری بعد سویلین قیادت والی حکومت کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا تھا۔انھوں نے کہا کہ ہم سوڈانی عوام کے لیے اپنی اجتماعی اور انفرادی حمایت اور جمہوری، مستحکم اورپْرامن ملک کے لیے ان کی امنگوں کی تائید کا اعادہ کرتے ہیں۔