حیدرآباد 10 اکتوبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے 30 نومبر کو اسمبلی انتخابات کے پیش نظر گروپ 2 کے امتحانات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ریاست میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد اعلی عہدیداروں نے امتحان ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے 2 اور 3 نومبر کو گروپ 2 امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم ضلع کلکٹرس نے کمیشن کو بتایا کہ عملہ امتحانی ڈیوٹی میں مصروف ہے امتحان کے انعقاد کیلئے ان کی خدمات فراہم کرنا مشکل ہے جس پر امتحان ملتوی کیا گیا ہے ۔