گروپ 3 امتحانی مرکز کے باہروالد اپنے شیر خوار کے ساتھ

   

ماں کے امتحان میں حصہ لینے پربچہ کو سنبھالنے کا منظر سوشیل میڈیا پر وائرل

حیدرآباد۔/17 نومبر،( سیاست نیوز) تلنگانہ میں گروپ 3 امتحانات کا آج سے آغاز ہوگیا۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی نگرانی میں ریاست بھر میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان امتحانات منعقد کئے گئے۔ پہلا امتحان آج منعقد ہوا جبکہ کل 18 نومبر کو دوسرا امتحان ہو گا۔ گروپ 3 جائیدادوں کیلئے کئی برسر خدمت مرد و خواتین امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔ کریم نگر میں امتحانی مرکز کے روبرو ایک ایسا منظر دیکھنے کو ملا جہاں ایک والد اپنے شیر خوار بچہ کو امتحانی مرکز کے باہر سنبھال رہا تھا کیونکہ ان کی اہلیہ امتحان میں شریک تھیں۔ امتحانی مرکز کے باہر تقریباً تین گھنٹے تک شیر خوار کو والد سنبھالتے رہے۔ سوشیل میڈیا میں اس شخص کی شیر خوار کے ساتھ تصویر اور ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی۔ کریم نگر کے سدھارتھ کالج کے امتحانی مرکز پر یہ منظر دیکھا گیا۔ شنکر نامی شخص کی اہلیہ سواپنا امتحانات میں شریک ہے۔ سنٹر کے قریب شیرخوار بچہ کے ساتھ اس منظر کی سوشیل میڈیا میں کافی سراہنا کی گئی۔ سنٹر کے باہر ایک دکان کے چبوترے پر یہ نوجوان شیر خوار کے ساتھ دیکھا گیا اور کئی مرد و خواتین نے اس سے ملاقات کرتے ہوئے اس کے جذبہ کی ستائش کی۔ 1