حیدرآباد۔/31 مئی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے گروپ I کی 503 جائیدادوں پر تقررات کیلئے درخواستوں کے آن لائن ادخال کی تاریخ میں 4 جون تک توسیع کی گئی ہے۔31 مئی کوامیدواروں میں غیر معمولی جوش و خروش دیکھا گیا۔ شام 4 بجے تک 3 لاکھ 21 ہزار 704 درخواستیں داخل کی گئیں اور آن لائن ادخال کیلئے رات 12 بجے تک کی مہلت تھی تاہم بعض امیدواروں کی جانب سے نمائندگی پر تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ پیر کے دن تک 2 لاکھ 94 ہزار 644 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ آج صبح سے شام 4 بجے تک 27 ہزار سے زائد درخواستیں داخل کی گئیں۔ 503 جائیدادوں کیلئے مجموعی درخواستوں کی تعداد 3 لاکھ 50 ہزارسے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔ر